• news

نبیؐ کی ولادت پر خوشی منانے سے دین پر عمل پر تحریک ملتی ہے: مولانا محمد منشاء چشتی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) معروف دینی سکالر اور جامعہ فاضل شاہی کے مہتمم مولانا محمد منشاء چشتی نے کہا ہے نبی رحمتؐ کی آمد پر خوشی منانا عین حکم خداوندی ہے۔ نبیؐ کی آمد اہل دنیا پر تمام نعمتوں اور رحمت ایزدی کا سبب ہے تو ولادت با سعادت پر خوشی منانا زیادہ افضل ہے۔ نبیؐ کی آمد سے کفرو شرک کے اندھیرے چھٹ گئے۔ ولادت کی خوشی منانے سے دین پر عمل کی تحریک ملتی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن