ٹرمپ بچے کی مانند ہیں بچوں جیسی باتیں کرکے ملک نہیں چلائے جاتے:چینی اخبارکی رپورٹ
بیجنگ(این این آئی)چین کے ایک سرکاری اخبار نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ’بچے کے مانند بے خبر‘ قرار دے دیا ہے،چین کے ایک سرکاری اخبار نے تائیوان سے سفارتی تعلقات میں بہتری کے حوالے سے ٹرمپ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان پر رد عمل میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک بچے کے مانند بے خبر ہیں۔چینی اخبار کے مطابق ٹرمپ بچے کی مانند ہیں اوربچوں کی طرح باتیں کرکے ملک نہیں چلائے جاتے،کسی ملک کی اندرونی پالیسیوں میں مداخلت کوئی بھی قبول نہیں کرے گا۔