• news

بنگلور: ایک ارب 50 لاکھ روپے کے پرانے نوٹ تبدیل کرنے پر بنک افسر گرفتار، مودی سرکار کرنسی بحران پر مسلمانوں کو پریشان کر رہی ہے، اسد اویسی

بنگلور (اے ایف پی+ صباح نیوز) بھارتی تحقیقاتی ایجنسی ’’سی بی آئی‘‘ نے وزیراعظم نریندر مودی کی کرنسی پالیسی کی خلاف ورزی اور ایک ارب 50 لاکھ ر وپے کے پرانے بڑے نوٹ غیر قانونی طور پر تبدیل کرنے کے جرم میں بنگلور میں کارروائی کر کے ریزرو بنک آف انڈیا کے افسر کے مائیکل کو گرفتار کرلیا، کے مائیکل اپنا حصہ رکھ کر ایک کالا دھن رکھنے والے سرمایہ دار کو ایک ارب 50 لاکھ روپے تبدیل کر کے دے رہا تھا۔ دریں اثناء کرنسی بحران کے حوالے سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے مودی سرکار پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑے نوٹ ختم کر کے مسلمانوں کو پریشان کیا جا رہا ہے، مسلم آبادی والے علاقے میں اے ٹی ایم خالی پڑی ہیں، وہاں نئی کرنسی کے نوٹ نہیں پہنچائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم اکثریتی علاقے میں بینک نہیں کھولے جاتے، وزیراعظم نریندرا مودی حکومت کیش لیس کے نام پر مسلمانوں سے امتیازی سلوک کر رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن