ٹرمپ اسرائیل میں امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کر دیں گے: مشیر
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشیر کیلی این کونوے نے بیان میں کہا ہے کہ ٹرمپ اسرائیل میں امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کر دیں گے اسرائیل میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی ڈونلڈ ٹرمپ کی اہم ترجیح ہے۔