اکثر پاکستانی مختلف شعبوں میں بھارت، افغانستان کے ساتھ تعاون کے مخالف: سروے
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) رائے عامہ کا جائزہ لینے والے ادارے گیلانی فاؤنڈیشن نے اپنے تازہ سروے میں بتایا ہے کہ 34 فیصد پاکستانی زمین پر دستر خوان بچھا کر کھانا کھاتے ہیں۔ 17 فیصد پاکستانی میز پر کھانا کھاتے ہیں۔سروے میں بتایا گیا ہے کہ 2014ء کے مقابلے میں 2016ء میں پاکستانیوں کی اکثریت نے بھارت کے ساتھ تعلیم کھیل اور دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون کی مخالفت کی ہے۔اس طرح 2004ء کے مقابلے میں پاکستانی شہریوں کی رائے افغانستان کے بارے میں تبدیل ہوگئی ہے۔ پاکستانیوں کی اکثریت افغانستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے حامی نہیں۔ سروے میں بتایا گیا ہے کہ 83 فیصد پاکستانیوں نے یہ رائے ظاہر کی ہے انہیں زندگی میں اپنے مقاصد کے حصول میں کامیابی ملی ہے۔