سی پیک سے پاکستان کو توانائی بحران ختم کرنے میں مدد ملے گی: آئی ایم ایف
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ سی پیک سے توانائی کا بحران ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ آئی ایم ایف مشن کا کہنا ہے کہ سی پیک سے پاکستان کو قلیل مدتی فائدہ ہو گا۔ سی پیک سے پاکستان پر قرضوں کا بوجھ بڑھے گا۔ بیرونی ادائیگیوں کیلئے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کرنا ہو گا۔ علاوہ ازیں عالمی بنک نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ٹیکنالوجی سے پاکستان اپنی برآمدات میں نمایاں اضافہ کر سکتا ہے۔ برآمدات میں اضافے، کاروبار میں آسانیوں کیلئے پاکستان عالمی ’’ویلیو چین‘‘ کا حصہ بنے۔ ملکی کمپنیوں کی استعداد اور پیداوار کو بہتر بنایا جائے۔ پاکستان چین، مشرق وسطیٰ، جنوبی اور وسطی ایشیا کی منڈیوں کی راہداری ہے۔