• news

جدیدیت کا مغربی تصور مسلمان خواتین کیلئے بہترین مثال نہیں: مفتی اعظم جامعہ ازہر

ابوظہبی (اے ایف پی) مصر کی الازہر یونیورسٹی کے مفتی اعظم شیخ احمد طیب نے کہا ہے کہ جدیدیت کا مغربی تصور مسلمان خواتین کے پیروی کرنے کیلئے بہترین مثال نہیںہے۔ ابوظہبی میں پارلیمنٹ کی خواتین سپیکرز کی عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا اسلام نے مسلمان خاتون کو انصاف فراہم کیا، اسے پابندیوں اور جکڑ بندیوں سے آزاد کیا۔ مسلمان خواتین اسلامی تصور سے زیادہ رسم و رواج سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔ شیخ احمد طیب نے کہا کہ بعض حوالوں سے خواتین کی حالت اسلام سے قبل کی ابتر صورتحال کی طرف گئی ہے تاہم مغرب کا طرز زندگی اس کا حل نہیں۔ انہوں نے کہا سائنسی اور انسانی ترقی کے مثبت پہلو بھی ہیں۔ 2 روزہ کانفرنس میں دنیا بھر سے 50 خواتین پارلیمانی سپیکرز نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن