نکسن کی اہلیہ نے 29 سال قبل ٹرمپ کے جیتنے کی پیش گوئی کردی تھی
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) سابق امریکی صدر نکسن نے 29 سال پہلے لکھے خط میں کہا تھا کہ میری اہلیہ نے پیش گوئی کی ہے کہ مسٹر ٹرمپ آپ جب بھی الیکشن لڑے جیت جائیں گے۔ ٹرمپ سابق صدر نکسن کے یادگار خط کو صدارتی دفتر میں لگائیں گے۔ 1987ء میں ٹرمپ نے ایک ٹی وی پروگرام میں بحث کے دوران کہا کہ امریکہ کو دوسرے ملکوں کو تحفظ دینے کا معاوضہ ملنا چاہئے۔ پروگرام کے کچھ دن بعد ڈونلڈ ٹرمپ کو نکسن نے خط لکھا جس میں کہا گیا تھا کہ میں نے آپ کا پروگرام نہیں دیکھا لیکن میری اہلیہ نے بتایا پروگرام میں آپ نے زبردست باتیں کیں، آپ جانتے ہیں مسز نکسن سیاسی امور کی ماہر ہیں۔ انہوں نے کہا آپ جب بھی الیکشن لڑے جیت جائیں گے۔