• news

سعودی عرب :کفیل کی بیٹی کو قتل کرنے کے جرم میں خادمہ کو سزائے موت سنا دی گئی

جدہ(اے پی پی) جدہ کریمنل کورٹ نے سعودی شہری کے گھر کام کرنے والی خادمہ کو اپنے کفیل کی بیٹی کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت سنا دی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ قتل کرنے کے بعد ملا زمہ نے خود کو بھی مارنے کی کوشش کی مگر گھر والوں کے بر وقت پہنچنے پر اسے خود سوزی نہیں کرنے دی گئی ملزمہ کے خلاف ثبوت اور اس کے اقرار جرم پر عدالت نے ملزمہ کا سر قلم کرنے کا حکم سنا دیا تاہم ملزمہ کے پاس 15دن میں اپیل دائر کرنے کا حق ہے۔

ای پیپر-دی نیشن