• news

ٹرمپ کی اقتصادی وابستگی نواز شریف کی پالیسیوں سے مطابقت رکھتی ہے: فاطمی

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کی نئی انتظامیہ کے ساتھ کام کرے گا۔ ٹرمپ کی اقتصادیات کی وابستگی وزیراعظم نواز شریف کی پالیسیوں اور وژن سے مطابقت رکھتی ہے۔ پاکستان نے روس کے ساتھ فوجی اور اقتصادی تعاون بڑھانے کیلئے منصوبہ بندی کی ہے۔ ٹرمپ کی نیشنل سکیورٹی کے ارکان کو علم ہے کہ علاقے میں امریکہ کو کامیاب کرانے کیلئے پاکستان نے بڑی قیمت ادا کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن