• news

راولپنڈی: محافظ فورس کے اہلکاروں نے نوجوان جوڑے کو لوٹ لیا، گرفتار کرلیا گیا

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) راولپنڈی کے علاقے ویسٹریج میں محافظ فورس اہلکاروں نے نوجوان جوڑے کو لوٹ لیا۔ پولیس کے مطابق چاروں پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ نوجوان عبدالرشید اپنی اہلیہ کے ہمراہ رات گئے گھر واپس جارہا تھا کہ محافظ فورس کے 4 اہلکاروں نے نوجوان جوڑے کو دھمکیاں دیں اور 30ہزار روپے لیکر جان چھوڑی۔ ملازم اہلکاروں میں اسد محمود‘ محمدمنیر‘ عمر رزاق اور شکیل شامل تھے۔ سی پی او راولپنڈی نے شہری کی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے چاروں پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے گرفتار کرلیا۔ اہلکاروں کے خلاف پولیس آرڈیننس 155 اور راہزنی کی دفعہ 382 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن