بھارت میں معاشی نمو ہدف سے 0.5فیصد کم رہے گا‘ایشیائی ترقیاتی بینک
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق بھارت کا معاشی نمو ہدف سے 0.5 فیصد کم رہے گا۔ بھارت کا معاشی نمو 7.4فیصد رہنے کا امکان ہے۔ کمزور سرمایہ کاری‘ زرعی شعبے میں تنزلی اور کرنسی منسوخی معاشی نمو میں کمی کی وجوہات ہیں۔