• news

کاروباری ہفتے کے آغاز پر ریکارڈ تیزی انڈیکس 45800 کی حد عبور

کراچی (مارکیٹ رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی پر انڈیکس 470.66 پوائنٹس اضافہ پر 45857.89کی ریکارڈ تاریخی سطح پر بند رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 87 ارب 80کروڑ روپے سے زائد اضافہ رہا۔ آئل سیکٹرز کے حصص کی خریداری میں مقامی وغیرملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے باعث بیشتر حصص کی بھاری خریداری کرکے اسے آئندہ دنوں کی اچھی اطلاعات پر حاصل کرلئے۔ مارکیٹ میں سرگرم حصص کادائرہ کار424کمپنیوں تک رہا۔ جس میں163 کمپنیوں میںا ضافہ‘ 240کمپنیوں میں کمی اور 21کمپنیوں میں استحکام رہا۔

ای پیپر-دی نیشن