یونانی ادویہ ساز اداروں کیخلاف کریک ڈاؤن بند کیا جائے: ڈاکٹر زاہد اشرف و دیگر
لاہور (پ ر) پاکستان طبی فارماسیوٹیکل مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کہا ہے یونانی ادویہ ساز اداروں کیخلاف ہونیوالے کریک ڈاؤن کو فوری بند کیا جائے حکومت پنجاب قدیم طریقہ علاج کو تحفظ دینے کی بجائے بند کرنے پر تلی ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان طبی فارماسیوٹیکل مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر ڈاکٹر زاہد اشرف عمران مسعود، حبیب اللہ چیمہ، رانا عبدالستار، قاسم محمود، حکیم منیر بٹ، حکیم منصور العزیز بھٹی موجود تھے۔