پی آئی اے کے شیئرز ہولڈرز کا اجلاس
لاہور(خبر نگار)پی آئی اے کے شیئر ہولڈرز کا اجلاس کراچی میں ہوا، اجلاس کی صدارت پی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر غیاث الدین احمد نے کی اور شیئر ہولڈرزشرکت کی۔اجلاس میں پی آئی اے کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو افسر برنڈ ہلڈن برانڈ اور سینئر افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس کے آغاز میں 7 دسمبر کے سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔شیئر ہولڈرز کو پی آئی اے کی پچھلے ایک سال کی کارکردگی کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔