• news

چین سے کاغذ کی درآمد پر مقامی انڈسٹری کو مشکلات

بیجنگ (آن لائن) چین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کی وجہ سے چینی مصنوعات کی یلغار کی زد میں آنے والی دیگر صنعتوں میں پیپر اور پیپر بورڈ انڈسٹری بھی سرفہرست صنعتوں میں شامل ہوگئی کیونکہ چین سے سستے کاغذ کی درآمد کی وجہ سے پاکستان کی پیپر اینڈ پیپر بورڈ انڈسٹری شدید مشکلات کا شکار ہے۔پاکستان بزنس کونسل کے مطابق ملک میں توانائی کی قلت اور دیگر وجوہات کے سبب اپنی بقا کی جنگ میں مصروف مقامی پیپر اینڈ پیپر بورڈ انڈسٹری کو چینی مصنوعات کی یلغار کا سامنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن