• news

پینے کا ناقص پانی فراہم کرنے پر 21 واٹر پلانٹس کو جرمانے

لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پینے کا ناقص پانی فراہم کرنے والے21 واٹر پلانٹس کو جرمانے اور وارننگ جاری کر دی۔2080 کلو گرام مضر صحت کیچپ برآمد کرکے دو یونٹ سیل ،8 کوکنگ سنٹر کو جرمانے اور وارننگ،22 ہوٹلوں کو بہتری کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم نے ناقص انتظامات پر ایکوا ڈیو کو10 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ فیصل آباد میں 580کلو کیچپ برآمدکرکے کیچپ مینو فیکچرنگ یونٹ کو سیل ،گوجرانوالہ میں 7 میرج ہال اور کوکنگ سنٹرکو ناقص انتظامات پر جرمانے جبکہ راولپنڈی میںشملہ کیچپ فیکٹری سے 1500کلو غیر معیاری کیچپ برآمد ہونے پر سیل کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن