ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کیلئے کوئلے کی پہلی مال ٹرین آئندہ ماہ چلے گی: ترجمان ریلوے
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے درمیان ملاقاتوں میں ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کیلئے جنوری کے پہلے ہفتہ سے کراچی سے ساہیوال تک کوئلہ کی ترسیل کیلئے اقدامات کو حتمی شکل دینے کے اتفاق رائے کے بعد پاکستان یرلوے نے اس سمت کام مزید تیز کر دیا ہے پاکستان ریلوے کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ کوئلے کی پہلے مال ٹرین جنوری کے پہلے ہفتے میں چلے گی۔