• news

برسبین ٹیسٹ آج سے شروع‘ گرین وکٹ تیار‘ جیتنے کا سنہری موقع ہے : مصباح الحق

لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور آسٹریلیا برسبین ٹیسٹ میںآج مدمقابل ہوں گے۔ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8بجے شروع ہوگا۔ یاسر شاہ فٹ ہو گئے ہیںاوران ایکشن ہوں گے۔ آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان سٹیون سمتھ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیم میں تمام فاسٹ باﺅلرز کو شامل کرنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔زیادہ تر فاسٹ باﺅلرز پر انحصار کرنے کی وجہ ان کے مطابق بھی برسبین کی وکٹ کا تیز ہونا ہے۔گرین وکٹ فاسٹ باﺅلر زکیلئے ساز گار ہوگی ۔ تیز پچ پر بلے بازوں کا بھی امتحان ہوگا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصبا ح الحق نے کہا ہے کہ آسٹریلیاکو شکست دینے کیلئے پاکستان کے پاس اچھا موقع ہے اور اگر پاکستان ٹیم صلاحیت کے مطابق کھیلی تو کامیاب ہو سکتی ہے۔نئے کھلاڑیوں کے باوجود آسٹریلیا کے خلاف کامیابی کیلئے محنت کرنا پڑتی ہے۔برسبین میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کو ہرانے کیلئے ماضی کی کارکردگی کو دہرانا ہوگا، آسٹریلوی وکٹوں پرلیگ سپنر ہمیشہ مدد گار ثابت ہوتے ہیں،یاسر شاہ اب مکمل فٹ اور ٹیسٹ کیلئے دستیاب ہے۔ آسٹریلیا باصلاحیت ٹیم ہے،کچھ نئے کھلاڑی ٹیم میں آئے ہیںتاہم پاکستانی ٹیم 6برسوں میں بہت اچھا کھیلی ہے اور اب بھی فیلڈنگ میں سخت محنت کررہے ہیں۔ سلپ کیچنگ میں بہتری نظر آئے گی۔ محمدعامرپرآوازیں کسے جانےکاکوئی مسئلہ نہیں ہو،انگلینڈاور نیوزی لینڈمیں شائقین نے بہت سپورٹ کی۔ہمارے باﺅلرز میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ حریف ٹیم کو دو بار آﺅٹ کرسکتے ہیں ۔ ہمارے بلے بازوں کا امتحان ہوگا ‘وکٹ پر ٹھہرنا ہوگا اور سکور کرنا ہوگا ۔بیٹنگ لائن چل گئی تو اچھے نتائج ملیں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن