جھگڑاختم کریں‘ ایسانہ ہو والدین بیٹا اور اہلیہ شوہر کھو دے©: عامرخان
لاہور (سپورٹس ڈیسک) باکسر عامرخان نے اہلیہ اور گھر والوں کو خبردار کر دیا کہ جھگڑا ختم کریں نہیں تو شوہر اور بیٹے کو کھو دیں گے۔ ٹوئٹر پر کہا کہ زوجہ کے بیانات پر معذرت خواہ ہوں۔ وہ اس جھمیلے میں نہیں پڑنا چاہتے، جو غلط فہمیاں ہوئیں نجی رکھا جانا چاہیے تھا۔بہت ہوگیا دونوں جانب سے بچکانہ حرکتیں بند کی جانی چاہیے، ایسا نہ ہو کہ والدین اپنا بیٹا اور اہلیہ اپنا شوہر کھودے۔ اہلیہ فریال مخدوم نے سوشل میڈ یا پر عامر خان کے بھائی کی برہنہ تصویریں اور بہن کی بغیر دوپٹے کے تصویریں سوشل میڈ یا پر جاری کردیں اور کہا کہ سب کچا چٹھا جلد کھول دوں گی۔ جھوٹوں سے نفرت ہے خاموش نہیں بیٹھوں گی۔ میرے کپڑے ایشو لگتے ہیں، بیٹیاں دوپٹہ نہ لیں؟۔ کیسی دوغلی پالیسی ہے۔ایک دن مجھے کہنا ہی پڑا کہ بہت ہوگیا، میں آواز ضرور بلند کروں گی۔ مضحکہ خیز توقعات ہیں کہ بہو کو آپ باندیوں کی طرح ساتھ رکھیں گے۔ اپنی بیٹیاں سسرال میں ایک دن نہ ٹکیں اور آپ میرے سر پہ چڑھ بیٹھیں