• news

سلمان احمد کا ”دور، بہت دور“ جنید جمشید کے نام کرنیکا اعلان

لاہور(کلچرل رپورٹر) جنون گروپ کے اہم ممبر اور معروف گلوکار سلمان احمد نے اپنا نیا گانا ”دور، بہت دور“ جنید جمشید کے نام کردیا۔سلمان احمد کے مطابق جنید جمشید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ”دور بہت دور“ کی ویڈیو تیار کر لی گئی ہے اوردنیا بھر میں کل ریلیز کیا جائے گا۔سلمان احمد کے گانے کی ویڈیو میں سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا وسیم بھی بطور ماڈل موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ امید ہے یہ کاوش ضرور پسند آئے گی ۔

ای پیپر-دی نیشن