ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس‘شہریار سبحان احمد آج سری لنکا جائینگے
لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر ) چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے آج سری لنکا روانہ ہونگے ۔سترہ دسمبر کو کولمبو میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمدبھی شہر یار خان کی معاونت کرینگے ۔اجلاس میں ایشین ممالک کے درمیان دو طرفہ کرکٹ سیریز سے متعلق امور سمیت دیگر اہم معاملات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر انو راگ ٹھاکر کی شرکت بھی متوقع ہے ۔چیئرمین پی سی بی پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز کے انعقاد کو فورم میں اٹھائیں گے۔اور اس حوالے سے بھارت سے بھی پوچھا جائے گا۔