• news

تعلیمی میدان یہودی سب سے آگے، مسلمان ہندوئوں سے بھی پیچھے: پیو ریسرچ سروے

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) تعلیم کے میدان میں دنیا بھر میں یہودی سب سے آگے جبکہ مسلمان اور ہندو پیچھے ہیں۔ پیو ریسرچ سنٹر سروے کے مطابق تعلیمی میدان میں یہودیوں کی شرح 61 فیصد ہے۔ مسلمان 8 فیصد جبکہ ہندوئوں کی شرح 10 فیصد ہے۔ دنیا میں 36 فیصد مسلمان اور 41 فیصد ہندو تعلیم سے محروم ہیں۔ مسلمانوں اور ہندوئوں میں مجموعی طور پر مردوں اور عورتوں کی تعلیم میں سب سے زیادہ فرق پایا جاتا ہے۔ یہودیوں میں مردوں اور عورتوں میں تعلیم کا تناسب برابر 13.4 فیصد سالانہ ہے۔ عیسائیوں میں مردوں کا تناسب 9.5 فیصد، عورتیں 9.1 فیصد تعلیم حاصل کرتی ہیں۔ ان میں فرق 0.4 فیصد ہے۔ بدھ مت میں تعلیم کا سالانہ تناسب 7.9 فیصد ہے۔ مرد 8.5 فیصد، خواتین 7.4 فیصد سالانہ تعلیم حاصل کرتی ہیں۔ ان میں 0.8 فیصد کا فرق ہے۔ سالانہ 5.6 فیصد مسلمان تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ ان میں سے مرد 6.4 اور خواتین 4.9 ہیں۔ ان میں فرق 1.5 فیصد ہے۔ ہندو سالانہ 5.6 فیصد تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ ان میں مرد 6.9 اور خواتین 4.2 فیصد تعلیم حاصل کرتی ہیں۔ ان میں 2.7 فیصد کا فرق ہے۔

ای پیپر-دی نیشن