• news

ہائیکورٹ نے ماحولیاتی لیبارٹریوں کو فعال کرنے کیلئے پنجاب حکومت کو اپریل تک مہلت دیدی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ماحولیاتی لیبارٹریوں کو فعال کرنے کیلئے پنجاب حکومت کو آئندہ سال اپریل تک مہلت دیدی۔ عدالت نے وقتی طور پر آلودگی کی ٹیسٹنگ کیلئے نجی لیبارٹری کی خدمات حاصل کرنے کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے شیراز ذکاء ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ ماحولیات آلودگی پر قابو پانے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کر رہا۔ سیاسی اور کاروباری افراد کا گٹھ جوڑ ہونے کی وجہ سے کسی ایسی کمپنی یا فیکٹری کیخلاف کارروائی نہیں کی جاتی جو آلودگی پھیلانے کا سبب بنتی ہو۔ سیکرٹری ماحولیات نے عدالت کو بتایا کہ لیبارٹریوں کو فعال کرنے کیلئے تین سو اٹھاسی ملین کے فنڈز منظور ہو چکے ہیں۔ سٹاف بھرتی کرنا باقی رہ گیا ہے۔ سٹاف کی بھرتی کے بعد لیبارٹریوں کو مکمل فعال کرنے کیلئے کم از کم چار ماہ کا عرصہ درکار ہے۔

ای پیپر-دی نیشن