انسداد دہشت گردی عدالت نے الطاف حسین کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست منظور کر لی
اسلام آباد (وقائع نگار) پاک فوج کے خلاف تقاریر کے معاملے پر ایم کیو ایم کے بانی قائد الطاف کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست انسداد دہشتگردی عدالت نے منظور کر لی ہے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ ایم کیو ایم بانی قائد کے خلاف 14جولائی 2015ء کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔