• news

اورکزئی پولیٹیکل انتظامیہ نے لیوی فورس کے 266 اہلکاروں کو برطرف کردیا

ہنگو (نامہ نگار) اورکزئی پولیٹیکل انتظامیہ نے لیوی فورس کے 266 اہلکاروں کو ایک حکم نامے کے زریعے برطرف کر دیا۔ برطرف اہلکاروں نے پولیٹیکل انتظامیہ کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے پنشن و مراعات دینے اور ان کی جگہ بیٹوں کو نوکری دینے کا مطالبہ کیا۔تفصیلات کے مطابق پولٹیکل انتظامیہ اورکزئی ایجنسی نے ایک حکم نامہ نمبر 2861/PA/LK/RTD کے ذریعے اورکزئی لیوی فورس کے 266 اہلکاروں کو سرکاری نوکری سے برطرف کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن