• news

فرانس: نسل پرستوںکی جامع مسجد پر وال چاکنگ، نازیبا الفاظ لکھ کر فرار

پیرس (آئی این پی) فرانس میں جامع مسجد کی دیوار پر نسل پرستوں نے وال چاکنگ کرتے ہوئے مسلمان مخالف بیانات لکھ ڈالے۔ فرانس کے علاقے’’پرپگنان‘‘ کی جامع مسجد کی دیوار پر نسل پرستوں کی جانب سے صبح سویرے مسلمان مخالف نعرے درج کئے گئے جس میں قابل ذکر لفظ ’’عرب آئوٹ‘‘ تھا۔ بعدازاں پرپگنان کے کمشنر فلیپ وگنے نے جامع مسجد کا دورہ کر کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیا اور مذکورہ اقدام کی مذمت کی۔

ای پیپر-دی نیشن