عدالت نے یحییٰ بٹ کو میئر گوجرانوالہ کا الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) اپیلٹ ٹربیونل میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کےخلاف دائر اپےل کا فےصلہ سناتے ہوئے امیدوار برائے میئر یحییٰ بٹ کو الےکشن لڑنے کی اجازت دے دی گئی، ایڈیشنل اینڈ سیشن جج فیض الحسن کی عدالت مےں ایپلٹ ٹربیونل میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کےخلاف امیدوار برائے میئر یحییٰ بٹ کی جانب سے دائر اپیل کی سماعت ہوئی ، جہاں پر دونوں فرےقےن پےش ہوئے فاضل جج نے وکلا ءکی بحث مکمل ہونے کے بعد یحییٰ بٹ کو الیکشن لڑنے کی جازت دے دی ، امیدوار برائے مئیر ےحےیٰ بٹ ، ڈپٹی مئیرز محمد رضوان اور زبیدہ احسان چوہدری نے اپیل میں موقف اختیار کیا تھا کہ انکے تائید کنندہ امیر حمزہ کو مخالف گروپ نے زبردستی گھر سے اٹھا کر کہیں غائب کر دیا تھا جسکے باعث وہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال والے دن الیکشن کمشن کے دفتر حاضر نہیںہو سکے ۔
الیکشن اجازت