چنیوٹ: مقدمہ کی رنجش پر خاتون پر تیزاب پھینک دیا، جُھلسنے سے شدید زخمی، ہسپتال داخل
چنیوٹ (نامہ نگار) مقدمہ کی رنجش پر خاتون پر تیزاب پھینک دیا گیا، چالیس فیصد جسم جھلس گیا۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ سٹی کے علاقہ شمس الٹاﺅن کی رہائشی روبینہ بی بی رکشہ پر جارہی تھی مقدمہ کی رنجش پر شیلہ بی بی اور غلام مرتضیٰ نے اس پر تیزاب پھینک دیا جسے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا۔
تیزاب پھینک دیا