• news

ائر کموڈور ملک فہیم اللہ کی ائروائس مارشل کے عہدے پر ترقی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) حکومت پاکستان نے ائیر کموڈور ملک فہیم اللہ کو ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی ہے۔ ائیر وائس مارشل ملک فہیم اللہ نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں جنوری1988 مےں کمیشن حاصل کیا۔ وہ ایک کوالیفائیڈ فلا ئنگ انسٹرکٹر ہیں۔ انہوں نے فائٹر سکواڈرن، فلائنگ ونگ اور آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔ وہ ائےر ہےڈکوارٹرز مےں ڈائریکٹرٹریننگ آفیسر اور سٹاف آفیسر (آپریشنز ) سنٹرل ائیر کمانڈ کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ وہ کمبیٹ کمانڈر سکول، ائےروار کالج، نےشنل ڈےفنس ےونےورسٹی اورکمانڈ اینڈ سٹاف کالج چین سے فارغ التحصیل ہیں۔
ائر وائس مارشل ملک فہیم اللہ

ای پیپر-دی نیشن