• news

عالمی بنک نے سندھ طاس معاہدے پر ثالثی سے انکار نہیں کیا: اسحاق ڈار

اسلام آباد ( وقائع نگار + نوائے وقت رپورٹ) وزےر خزانہ سنےٹر اسحاق ڈار نے کہاہے حکومت کی کوششوں کے باعث 2018تک 27ہزار مےگاواٹ بجلی نےشنل گرےڈمےں آجائے گی پاک چےن دوستی سمندروں سے گہری اور شہد سے مےٹھی ہے چےن کی جانب سے سی پےک منصوبے مےں 46 ارب ڈالر کی سرماےہ کاری اسی دوستی کی اےک مثال ہے چےن کی جانب سے اےف نائن پارک مےں 48 لاکھ ڈالر کی سولر لائٹنگ سے اسلام آباد کی خوبصورتی مےں اضافہ ہوا۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے اےف نائن فاطمہ جناح پارک مےں سولرلائےٹنگ منصوبے کی افتتاحی تقرےب کے دوران کےا۔ انہوں نے کہا پاکستان اور چےن کے درمےان تعلقات مےں گزشتہ تےن برسوں مےں زےادہ گرمجوشی آئی۔ قبل ازےں منصوبے کے حوالے سے پاکستان مےں تعےنات چےنی سفےر نے بتاےا چےنی کی کمپنی نے حکومت کی جانب سے عطےہ کےے گئے دوسرے سولر لائےٹنگ منصوبے کو مدت سے دو ماہ قبل مکمل کےا۔ ےہ اےف نائن پارک بانی پاکستان کی بہن کے نام سے منسوب ہے ہمارے لےے اعزاز کی بات ہے جب اسلام آباد کے شہری بغےر لوڈشےڈنگ کے پارک مےں گھومےں گے تو چےن کو ضرور ےاد رکھےں گے۔ آئی این پی کے مطابق چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا کہ سولر پاور پلانٹ منصوبہ پاک چین سدابہار دوستی کا مظہر ہے، پاک چین اقتصادی راہداری پر کامیابی کے ساتھ پیش رفت جاری ہے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے عالمی بنک کی طرف سے سندھ طاس معاہدے پر ثالثی کا عمل روکنے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ عالمی بنک کا خط بدھ کے روز موصول ہوا۔ اس خط میں ورلڈ بنک نے ثالثی کا کردار ادا کرنے سے انکار نہیں کیا۔ عالمی بنک نے ثالثی کے عمل کو وقتی طور پر روکا ہے۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے کیخلاف کارروائی جاری ہے، مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ آن لائن/ آئی این پی کے مطابق وفاق ہائے صنعت و تجارت کے 40ویں ایکسپورٹ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا معاشی پیکیج سے پاکستان مستحکم، بے روزگاری، غربت کم ہوگی۔ معاشی استحکام 22 بڑے مالیاتی ادارے تسلیم کرچکے۔ پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے دوسرا پرکشش ملک قرار دیا جارہا ہے۔
اسحاق ڈار

ای پیپر-دی نیشن