• news

امارات میں پاکستانی شہری کی 1050کلومیٹر امن واک

ابوظہبی (نیٹ نیوز) پاکستانی شہری نے متحدہ عرب امارات میں 1050کلومیٹر طویل ”امن واک“ پوری کرلی۔ پاکستانی کار پینٹر محمد ادریس ملک نے 2دسمبر قومی دن پر واک کا آغاز کیا تھا۔ امارات کی 7ریاستوں کا پیدل سفر مکمل کرکے جمعرات 15دسمبر کو ابوظہبی پہنچے۔ پاکستان سفیر معظم احد خان نے سفارتخانے میں ان کا استقبال کیا۔ یہ ان کی چوتھی واک تھی‘ اپنی واک کے اختتام پر انہوں نے دبئی سے لندن امن واک کا اعلان کیا۔ خلیج ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے ادریس نے کہا مجھے صرف ایک مرتبہ ہوائی جہاز کا سفر کرنا ہوگا۔ اک مرتبہ پیرس میں پرواز کرنا ہوگی۔ انہوں نے بتایا دبئی سے لندن 800 کلومیٹر کا سفر مکمل کرنے میں 8ماہ لگیں گے۔ اپنی حالیہ 14روزہ امن واک کے دوران وہ سڑک کے اطراف ہی سوتے رہے۔
پاکستانی/ امن واک

ای پیپر-دی نیشن