• news

کلرکوں کا مطالبات کے حق میں سیکرٹریٹ کے باہر مظاہرہ، دھرنا

لاہور (خصوصی نامہ نگار)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) پنجاب نے اپنے مطالبات کے حق میں گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا، دھرنے سے مال روڈ، لوئر مال اور اس سے منسلک سڑکوں پر ٹریفک جام ہو گئی اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دھرنے کے شرکاءکا مطالبہ تھا کہ ملازمین کی اپ گریڈیشن ، ہاﺅس رینٹ ریکوزیشن کی منظوری ، تنخواہوں میں دیگر صوبوں کی طرح 5ئ7 فیصد اضافہ، کنٹریکٹ ملازمینمحکمہ زکوة، زراعت واٹرمینجمنٹ ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیگر کی ریگولرائزیشن ،انشورنس رقم کی ریٹائرمنٹ پرادائیگی یقینی بنائی جائے۔ اس موقع پر اپیکا پنجاب کے صدر حاجی محمد ارشاد چودھری نے کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب کے وفدنے ایپکا قائدین سے مذاکرات کرتے ہوئے یقین دھانی کرائی تھی کہ ایپکا کے مطالبات جلد منظور کر لیے جائیں گئے اور باقاعدہ نوٹیفیکیشن جار ی ہو جائے گا ۔ جس کے بعد گزشتہ احتجاج موخر کیا گیا تھامگر اس پر تا حال کو ئی عمل درآمد نہ ہو ا۔ ریلی کے شرکا نے پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جن پر ایپکا کے مطالبات اور نعرے درج تھے۔ سول سیکرٹریٹ کے باہر ٹریفک کئی گھنٹے جام رہی۔
کلرکوں کا مظاہرہ دھرنا

ای پیپر-دی نیشن