عمران مخصوص ایجنڈا کے تحت پارلیمنٹ میں ہنگامہ کرا رہے ہیں: اسفند یار
چارسدہ (نامہ نگار) اے این پی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست سمجھ سے بالاتر ہے وہ مستقل مزاج سیاست دان نہیںکبھی کمیشن تشکیل دینے کیلئے اسلام آباد لاک ڈاﺅن کرنے کا اعلان کرتے ہیں اور جب سپریم کورٹ نے کمیشن بنانے کا عندیہ دیا تو اب کمیشن بننے کی مخالفت کررہے ہیں پارلیمنٹ کو چوروں لٹیروں کا آماجگاہ کہنے والے آج ایک مخصوص ایجنڈا کے ذریعے پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کررہے ہیں جمہوریت جذبات کا نام نہیں تحریک خواہشات پر نہیں بلکہ منطق اور اصولوں پر چلائی جاتی ہے پرامن پاکستان کے بغیر پر امن افغانستان ممکن نہیں ،پاکستان افغانستان کو مل بیٹھ کر بداعتمادی ختم کرنے کیلئے تمام ایشوز پر کھل کر بات کرنی چاہیے اور سیاسی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام امور پرتلخ فیصلے کرنے ہوں گے ۔فاٹا کو وقت ضائع کیے بغیر صوبے میں شامل کر کے کابینہ میں انہیں کوٹہ دیا جائے۔ سی پیک میں وزیراعظم پاکستان اے پی سی میں اپنے وعدے کے مطابق خیبر پختونخوا کو تمام حقوق دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمرزئی میں ظاہر خان کی ساتھیوں سمیت اے این پی میں شمولیت کے موقع پر ضلع صدر بیرسٹر ارشد عبداللہ کے زیر صدارت تقریب اور ترنگزئی میں ورکزرکنونشن کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اسفند یار