سابق نگران وزیراعظم محمد میاں سومرو کا آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان
جیکب آباد (نامہ نگار) سابق نگراں وزیر اعظم محمد میاں سومرو نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2018 کے عام انتخابات میں جیکب آباد کی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 208سے بھرپور حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مشورے کے بعد ایسا فیصلہ کیا ہے، سیاست میں آنے کا مقصد عوام کی خدمت کو جاری رکھنا ہے، شہر کی حالت دیکھ کر دکھ ہوتا ہے انشا اللہ کامیاب ہوکر شہر کی تقدیر بدلیں گے۔