کویت : پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل صداقت علی ترمذی کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈ
کویت سٹی (عبدالشکورابی حسن سے) کویت میں پاکستانی معروف شاعر اور پی ٹی آئی کویت سیکرٹری جنرل سید صداقت علی ترمذی کو رواں سال میں ایک مرتبہ پھر بہترین کارکردگی پر الشیخہ فریحہ الاحمد الجابر الصباح ، السید محمد الجلاھمہ الامین العام للامانہ العامہ للاوقاف، ڈاکٹر سمیرا عبد اللطیف السعد صدر ورلڈ آٹزم آرگنائزیشن، اور ڈاکٹر فواد عبد اللہ العمر سابق امین العام للامانہ العامہ للاوقاف ایوارڈ دیا گیا۔