• news

جاپان اور روس کے درمیان سکیورٹی مذاکرات کی بحالی، معاشی تعاون کے فروغ پر اتفاق

ناگاٹو (رائٹرز) جاپان اور روس کے درمیان سکیورٹی مذاکرات کی بحالی کے لیے سربراہ اجلاس منعقد کرنے اور معاشی تعاون کے فروغ پر بات چیت کے لیے اتفاق ہو گیا ہے۔ حکومت جاپان کے ترجمان کے مطابق جاپانی وزیراعظم شنیزو ایبے اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان شام کی صورتحال پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ جاپانی وزیراعظم نے شام میں انسانی حقوق کی بدترین صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا جبکہ روسی صدر نے شام میں امن و امان کے قیام کے لیے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

ای پیپر-دی نیشن