• news

مزدوروں کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے: شہزاد اسلم

شےخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) سوشل سےکورٹی شاہدرہ ڈپٹی ڈائرےکٹرشہزا د اسلم سپراءنے کہا ہے کہ حکومت مزدوروںکو خوشحال کرنا چاہتی ہے اور انہےں انکی بنےادی سہولےات فراہم کر کے ان کے بچوں کو خوشحال مستقبل دےنا چاہتی ہے، پاکستان مےںمزدورں کی حالت ناگفتہ بہ ہے ، وہ انتہائی ابتر حالت مےں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہےں ، حکومت مزدوروں کو زےادہ سے زےادہ سہولتےں مہےا کرنا چاہتی ہے جو حکومت پنجاب کی اولےن ترجےح ہے ان خےالات کا اظہارا نہوںنے صنعتکاروں اور سوشل سےکورٹی افسران سے مےٹنگ کے دوران کےا اس موقع پرانسپکٹر انوار الحق سمےت دےگر افسران بھی موجود تھے شہزاد اسلم سپراءنے صنعتکاروں پر زور دےا کہ وہ جلد سے جلد تمام فےکٹری ملازمےن کے سوشل سےکورٹی کارڈ بنوائےں ۔

ای پیپر-دی نیشن