نظریہ پاکستان رابطہ کونسل کی سقوط ڈھاکہ کانفرنس آج ناصر باغ میں ہوگی
لاہور( خصوصی نامہ نگار)نظریہ پاکستان رابطہ کونسل کے زیر اہتمام سقوط مشرقی پاکستان کانفرنس آج ناصر باغ گراﺅنڈ میں ہوگی۔ اس سلسلہ میں تمام تیاریاں و انتظامات مکمل کر لئے گئے۔کانفرنس میںملک بھر کی مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین، وکلاءاور دانشور حضرات خطاب کریں گے۔ لاہور کے مختلف علاقوں سے بیسیوں کی تعداد میں قافلے ترتیب دیے گئے ہیں۔ ناصر باغ گراﺅنڈ میں ساڑھے بارہ بجے امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید خطبہ جمعہ دیں گے ۔