• news

نوازشریف پانامہ لیکس کے فیصلے تک وزارت عظمیٰ سے علیحدہ ہوں: میاں مقصود

لاہور( خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے پارلیمنٹ کابائیکاٹ ختم کرنا خوش آئند ہے، اس سے اداروں کی توقیر میں اضافہ ہوگا۔وزیر اعظم نوازشریف جب تک پانامالیکس کے معاملے پر عدالت سے اپنے اہل خانہ کو بے گناہ ثابت نہیں کرلیتے تب تک انہیں خود کو وزیراعظم ہاﺅس سے الگ کرلینا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن