سیاسی قوتیں لڑنے کی بجائے عوام کی خدمت کریں : ادریس شاہ زنجانی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سجادہ نشین حضرت میرا حسین زنجانیؒ و حضرت یعقوب حسین زنجانیؒ المعروف شاہ صدر دیوان سی ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ سیاسی قوتیں لڑنے کی بجائے عام کی خدمت کریں۔ جمہوریت کا مطلب عوام کو اس کے ثمرات حاصل ہونا ہے۔ اللہ تبارک تعالیٰ نے تمام بڑی سیاسی جماعتوں کو اقتدار میں حصہ دیا ہے۔ ملک کو خدمت کی سیاست کی ضرورت ہے۔ میراں حسین زنجانیؒ کا عرس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا۔