سقوط ڈھاکہ کے 45 سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں کانفرنسز، سیمینارز کا اہتمام
لاہور (خصوصی رپورٹر) سقوط ڈھاکہ کے 45 سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں سیاسی و مذہبی جماعتوں، مختلف تنظیموں اور سول سوسائٹی نے کانفرنسز، سیمینار کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ 16 دسمبر 1971ء کو بھارتی سازشوں اور اپنوں کی عاقبت نااندیشیوں نے اسلامی جمہوریہ پاکستان دو حصوں میں تقسیم ہوا۔ بھارت اب بھی پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے مگر بھارت کی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہونگی۔