مزار قائدؒ پر نئے چینی فانوس کی تنصیب آج ہوگی، افتتاح صدر ممنون کرینگے
اسلام آباد (اے پی پی) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر دوست ملک چین کی طرف سے تحفے میں دیئے گئے نئے دیدہ زیب فانوس کی تنصیب کی افتتاحی تقریب (آج) ہفتہ کو کراچی میں ہوگی۔ صدر ممنون حسین ایک باضابطہ تقریب میں مزار قائد پر نئے فانوس کی تبدیلی کا افتتاح کریں گے۔ نئے فانوس کا طول 26 میٹر اور وزن 1.2 ٹن ہے۔ 22 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار شدہ فانوس میں 8 کلو گرام سے زائد سونا استعمال کیا گیا ہے۔ اس میں چار دائرے ہیں، پہلے دائرے میں 16، دوسرے میں 10، تیسرے میں 8 اور چوتھے میں 6 قمقمے نصب ہیں۔