اسلام آباد کا چائے والا ارشد خان ایشیا کے پرکشش ترین مردوں کی فہرست میں شامل
لندن(این این آئی)سوشل میڈیا پر ایک تصویر سے مشہور ہونے والا اسلام آباد کا چائے والا ارشد خان ایشیا کے پرکشش ترین مردوں کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔لندن کے میگزین ایسٹرن آئی نے ایشیا کے پرکشش ترین مردوں کی فہرست شائع کی ہے جس میں ایک تصویر سے سماجی رابطے کی سائٹ پر دھوم مچانے والا اسلام آباد کا ارشد خان چائے والا بھی شامل ہے۔ فہرست میں پہلا نمبر پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک کا ہے ٗ ارشد خان اس فہرست میں 31 ویں نمبر پر آئے ہیں۔