• news

نجی گاڑی پر سرکاری لائٹ: گرفتار ڈی ایس پی عمران بابر کی ضمانت منظور

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) مقامی عدالت نے ڈی ایس پی عمران بابر جمیل کو نجی گاڑی پر نیلے رنگ کی سرکاری لائٹ لگا کر گھومنے کے مقدمہ میں ضمانت منظور کرکے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عمران بابر جمیل کو رات گئے لوئر مال پولیس نے گرفتار کیا اور کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرلیا تھا۔ ملزم عمران بابر جمیل کو ہتھکڑی لگا کر ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے رہائی کیلئے دس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔ عدالت کے باہر عمران بابر جمیل نے کہا وہ معاشرے کی بہتری کے لئے سیاسی جماعت بنارہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن