سانحہ کوئٹہ رپورٹ: سپریم کورٹ میں تحفظات بیان کرینگے: وزیر داخلہ بلوچستان
کوئٹہ(بیورو رپورٹ) صوبہ کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے سانحہ کوئٹہ کے تحقیقاتی کمشنکی رپورٹ کی روشنی میں اپنے آپ کو بہتر بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں اپنے تحفظات بیان کریں گے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسی پر مشتمل ایک رکنی انکوائری کمشنکی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ حکومت دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے کشمکش کا شکار ہے اور نیشنل سکیورٹی پالیسی پر عمل نہیں کیا جارہا جبکہ قومی لائحہ عمل کے اہداف کی مانیٹرنگ بھی نہیں کی جاتی۔ اپنی کمزوریوں اور خامیوں پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ پشین میں آپریشن کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرحدوں کو محفوظ بنائے بغیر ملک بھرمیں دہشت گردی کاخاتمہ آسان نہیں، بلوچستان بھر میں انٹیلی جنس کی بنیاد پرآپریشن کیا جارہا ہے۔ سرفراز بگٹی نے کہا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان سے مختلف سیاسی جماعتیں جو استعفیٰ دینے کا مطالبہ کررہی ہیں، وہ غیر آئینی ہے ان کو عوام نے منتخب کیا ہے وہ 2018 کے بعد بھی وزیراعلیٰ ہونگے۔