• news

ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست: سماعت 16 جنوری کو مقرر

کراچی (این این آئی) سندھ ہائی کورٹ میں ماڈل ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے کے لئے دائر درخواست پر کیس کی سماعت 16 جنوری کو مقرر کردی گئی ہے۔ درخواست کی سماعت جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کرینگے۔ واضح رہے اس سے قبل احمد علی ایم شیخ پر مشتمل دو رکنی بینچ اس کیس کی سماعت کر رہا تھا جبکہ جسٹس احمد علی ایم شیخ اور جسٹس کے کے آغا کی جانب سے فیصلے پر تقسیم رائے ہونے کے باعث فیصلہ نہ ہو سکا تھا۔ جس پر چیف جسٹس سجاد علی شاہ نے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کو ریفری جج مقرر کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن