تیرہ سو سال پہلے جمہوریت
جب آپ جمہوریت کی بات کرتے ہیں تو مجھے شبہ ہونے لگتا ہے کہ آپ نے اسلام کا مطالعہ نہیں کیا ہے۔ ہم نے تیرہ سو سال پہلے جمہوریت سیکھ لی تھی۔ میں کہتا ہوں کہ دستور ساز اسمبلی جیسے بااختیار ادارے کے فیصلے سے پہلے کوئی ذمہ دار شخص اپنی ذاتی رائے کا اظہار نہیں کر سکتا اور نہ ہی کرنی چاہئے۔ پاکستان کیلئے دستور بنانا، دستور ساز اسمبلی کا کام ہے۔
(پریس کانفرنس 14جولائی 1947ئ)