• news

خیبر پی کے: نیشنل ایکشن پلان کے باعث دہشت گردی میں 68 فیصد کمی

پشاور (نوائے وقت نیوز) سانحہ اے پی ایس کے بعد تشکیل پانے والے نیشنل ایکشن پلان سے دہشت گردی سے متاثرہ خیبر پی کے پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ صوبہ میں 2014ء کے دوران دہشت گردی کے 1003 واقعات رونما ہوئے تھے تاہم آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کے باعث دو سال کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں 68 فیصد کمی آئی ہے۔ صوبہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کا پیچھا کرتے ہوئے 25 ہزار سے زیادہ آپریشنز کئے اس دوران 1 لاکھ سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا اور 1471 کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا

ای پیپر-دی نیشن