• news

پانامہ لیکس نے حکمرانوں کا جنازہ نکال دیا، سانحہ کوئٹہ پر رپورٹ بھی چارج شیٹ ہے : شاہ محمود

اسلام آباد( آن لائن+ آئی این پی) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خود احتسابی سے محروم حکومت اپنی غلطیوں کی اصلاح سے محروم رہتی ہے اور حکومتی ضد اور اقتدار سے چمٹے رہنے کی خواہش تباہ کن نتائج لاتی ہے۔ جسٹس فائز عیسیٰ کی رپورٹ وفاقی و صوبائی حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے۔ وفاقی و صوبائی وزراء داخلہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان اپنی ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے وزارتوں سے فوری الگ ہوں۔ علاوہ ازیں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پانامہ لیکس نے حکمرانوں کا جنازہ نکال دیا‘ حکمرانوں کے پائوں اُکھڑ چکے ہیں۔ تحریک انصاف کا پیغام ،جھنڈا اور نعرہ ملک بھر کے گلی کوچوں میں پھیل چکا ہے‘ کارکن تیاری کریں۔ وہ کے دفتر طارق آباد افتتاحی تقریب کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کررہے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن